بھارت کی ویت نام کو آکاش میزائل دینے کی پیشکش

بھارت کی ویت نام کو آکاش میزائل دینے کی پیشکش

نئی دہلی: بھارت نے چین کے پڑوسی ملک ویت نام کو ٘زمین سے فضا تک مار کرنے والے آکاش میزائلوں کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔

بھارت سٹریٹجک پارٹنرشپ کو وسعت دینے کی پالیسی پر گامزن ہے اوراس ضمن میں چین کے پڑوسی ممالک کے ساتھ روابط کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے اس ضمن میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

قبل ازیں بھارت نے ویت نام کو براہموس سپرسانک کروز میزائل اور اینٹی تارپیڈو میزائل کی فراہمی کی پیشکش کی تھی۔ آکاش میزائل 25کلومیٹر فاصلے تک فضا میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ویت نام کو قریبی دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویت نام کے ساتھ دفاع اور دیگر شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں