فواد چوہدری کی عمران خان کی الیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں دینے کی تردید

فواد چوہدری کی عمران خان کی الیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں دینے کی تردید
سورس: file

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں نہیں دی ہیں۔ 

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن حکام کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے۔ 


فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن حکام کو کبھی کوئی دھمکی نہیں دی، عمران خان نے کہا تھا کہ 90 دن میں انتخابات نہ کرانے پرسپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے نوٹ لکھا تھا ، انہوں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے وقت پر الیکشن نہ کروانے پر آرٹیکل 6 لگے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ سے صرف یہ کہا تھا کہ آپ کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیرالتواء پڑا ہے ، انہوں نے نہیں کہا کہ مجھے آپ کی شکلیں اور نام پہنچاتا ہوں میں اقتدار میں آ کےمقدمہ کروں گا۔ عمران خان نے کہا کہ اس سے متعصب اور بے ایمان الیکشن کمیشن کبھی نہیں دیکھا ۔

618374096a9f3fe5b2e2e00b56149975

دوران گفتگو ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا جیل سے بانی پی ٹی آئی کے غیرملکی جریدےکےلیے کالم لکھنے کی بات درست ہے؟ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے کنفرم نہیں لیکن دوران سماعت بانی پی ٹی آئی وکلا کو نوٹس دے سکتے ہیں، یقیناً لکھوایا ہوگا۔

 فواد چوہدری نے اہلیہ حبا کی الیکشن لڑنے کے لیے نااہلی پر کہا کہ میرے اور حبا دونوں کے تمام بینک اکاؤنٹس ڈکلیئرڈ ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں قومی موقر اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ  اڈیالہ جیل میں عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائدکیے جانےکے دوران بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی قیادت کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ  آپ کون ہوتے ہیں مجھ پر فرد جرم عائد کرنے والے، میں تم سب کی شکلیں پہنچانتا ہوں اور نام بھی معلوم ہیں، اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 کے تحت بغاوت کے مقدمات بناؤں گا ۔

 ابق وزیر اعظم نے اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں تم لوگوں نے 90 دن میں الیکشن کیوں نہیں کرائے، تم جس کےکہنے پر سب کچھ کر رہے ہو وہ تمہیں بچا بھی نہیں سکے گا۔

مصنف کے بارے میں