ساتویں جماعت کے طالب علم کوانسٹاگرام پر ”گن “ کی تصویر کو پسندکرنے پر سکول سے نکال دیا گیا

ساتویں جماعت کے طالب علم کوانسٹاگرام پر ”گن “ کی تصویر کو پسندکرنے پر سکول سے نکال دیا گیا

اوہائیو: نجی سکول میں پڑھنے والے ساتویں جماعت کے طالب علم ”زاخرے باﺅلن “ کے والدین کو اس وقت شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں معلوم ہو ا کہ ان کے بیٹے کو سکو ل سے نکال دیا گیاہے ۔
تفصیلات مطابق اوہائیو کے نجی سکول میں پڑھنے والے طالب علم کو بتایا گیا کہ چونکہ اس نے چند دن پہلے اس نے سوشل میڈیا کی معروف ایپ انسٹا گرام پر اس نے ایک پوسٹ کو لائیک کیا تھا جس پر ”گن“ کی تصویر بنی ہوئی تھی ۔ سکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ طالب علم کی یہ عمل سکول کی پالیسی اور قوانین کے منافی تھا۔ اسلیے اسے سکول سے نکال گیا ہے ۔ تاہم طالب علم کا کہناہے کہ اس نے ”گن “ کی تصویر کو جان بوجھ کر لائیک نہیں کیا تھا اور نہ ہی اس میں اس کو کوئی دلچسپی ہے ۔
والدین کے استفسار پر سکول انتظامیہ کا جواب تھا کہ سکول میں پر تشدد ماحول کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے ۔ان کے بیٹے نے قوانین کو توڑا ہے اس لیے اسے سکول سے نکالا گیا ہے ۔زخرے کے والد مارٹی باوئلن کا کہناہے کہ وہ سکول کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے ۔سکول انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ اتنا بڑ امعاملہ نہیں ہے کیونکہ انہوں نے زخرے مکمل طور پر سکول سے نہیں نکالا اس پر صرف دس دن کی پابندی ہی عائد کی ہے ۔ تاہم زخرے کے والدین کا عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ ہے ۔