غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی ،15 کروڑ 60 لاکھ  مالیت کی  سگریٹس ضبط 

  غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی ،15 کروڑ 60 لاکھ  مالیت کی  سگریٹس ضبط 

اسلام آباد :غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ،15 کروڑ 60 لاکھ  مالیت کی  سگریٹس ضبط  کرلیے گئے ہیں۔   پاکستان کسٹمز نے سمگل شدہ و نان ڈیوٹی پیڈ اور غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی سگریٹس ضبط کرلیے ہیں 

 پاکستان کسٹمز نے ملک میں سمگل کی جانے والی غیر ملکی سگریٹس کے خلاف انسداد سمگلنگ آپریشنز کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔  حالیہ کارروائیوں کے دوران پاکستان کسٹمز نے 30 اکتوبر سے پانچ نومبر 2023ء کے دوران 81 لاکھ 57 ہزار 200 سگریٹس ضبط کیں جن کی کل مالیت 15 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔

علاوہ ازیں انسداد سمگلنگ فارمیشنز بشمول مختلف کلکٹریٹس اور ائر پورٹس پر تعینات موبائل سکواڈز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ملک بھر میں غیر قانونی سگریٹس کی نقل و حمل پر کڑی نگاہ رکھیں، پاکستان کسٹمز لگن اور جانفشانی کے ساتھ سمگلنگ کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

مصنف کے بارے میں