پی ایس ایل کے نئے گانے نے ریکارڈ توڑ دیے 

پی ایس ایل کے نئے گانے نے ریکارڈ توڑ دیے 

لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )  6 کے نئے گانے نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ 

پی ایس ایل کا نیا ترانہ گزشتہ چار روز سے یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینٹ میں ہے اور اب تک 45 لاکھ سے زائد ویوز ہوچکے ہیں ۔ پی ایس ایل 6 کے نئے ترانے گروومیرا نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے ۔ 

مقول ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری ہوتے ہی 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ کے قریب لوگ اس نئے گانے کو دیکھ چکے تھے اور اب بھی یہ یوٹیوب پر ٹرینڈ میں شامل ہے ۔ 

حیران کن طور پر یوٹیوب پر اس کے لائیکس کی تعداد ڈس لائیک  کرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے ۔

پی ایس ایل کا یہ ترانہ معروف پنجابی گلوکارہ نصیبولا ، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بیند ینگ سنٹرز نے مل کر گایا ہے جبکہ اسے زلفی اور عدنان ڈھول نے کمپوز کیا ہے ۔ 

اس گانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کہا جارہاتھا کہ یہ ایک ناکام گانا ہے ۔ اس کے لیے موزوں آواز نہیں ہے ۔ لیکن یوٹیوب پر اس کے لائیکس دیکھنے کے بعد اندازہ ہوجاتاہے کہ اس کو پسند کرنے والوں کی تعداد ناپسند کرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے ۔ جو اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ 

شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستان  کی کئی اہم شخصیات نے اس گانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن ان کو اچھا جواب مل گیا ہے ۔