ایف بی آر نے 6ماہ نو دن میں 1504ارب روپے کے محصولات جمع کر لیے

ایف بی آر نے 6ماہ نو دن میں 1504ارب روپے کے محصولات جمع کر لیے

اسلام آباد: ایف بی آر نے 6ماہ نو دن میں 1504ارب روپے کا آل ٹائم ریکارڈ ریونیو جمع کر لیا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جمع شدہ 1412ارب روپے کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔

انکم ٹیکس 564کے مقابلے میں 619 سیلز ٹیکس 620کے مقابلے میں 621 فیڈرل ایکسائز 76کے مقابلے میں 86 اور کسٹم ڈیوٹی 189کے مقابلے میں 224ارب روپے وصول کی گئی۔ یکم جنوری سے 9جنوری کے دوران ایف بی آر نے 39ارب 72کروڑ کے مقابلے میں 43ارب 16کروڑ روپے جمع کئے جو 9فیصد زیادہ ہے۔

صرف 9جنوری 2017 کو ایک روز میں 7ارب 77کروڑ روپے جمع ہوئے گزشتہ سال 9جنوری کے دن 2ارب 63کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔ اس طرح ایک دن کی ریونیو گروتھ 3گنا زیادہ ہو گئی۔

مصنف کے بارے میں