Get Alerts

پاکستان کا اقوام متحدہ کے مؤثر کردار پر اعتماد کا اظہار، وزیراعظم کا عالمی تعاون بڑھانے پر زور

پاکستان کا اقوام متحدہ کے مؤثر کردار پر اعتماد کا اظہار، وزیراعظم کا عالمی تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدواروں میکی سال اور ربیکا گرینسپین نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں عالمی امن، سلامتی، ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے اور عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت جاری رکھے گا۔

شہباز شریف نے امن و سلامتی، انسانی حقوق اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں متوازن پیش رفت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ملاقاتوں میں عالمی چیلنجز سے نمٹنے، اقوام متحدہ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ اقدامات بڑھانے سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں امیدواروں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے دیرینہ کردار کو سراہا اور عالمی امن و ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ٹیگز: