نوکیا 3310 کی فروخت کیلئے تاریخ کا اعلان

لندن : طویل عرصے تک موبائل فون کی دنیا پر راج کرنے والی کمپنی ”نوکیا “ ایک مرتبہ پھر اپنا مشہور زمانہ موبائل فون نوکیا 3310 کا جدید اور شاندار ورژن مارکیٹ میں لا رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے سمارٹ فون متعارف کروایا جا چکا ہے تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق کمپنی نے 24 مئی سے برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوکیا 3310 کا یہ رنگا رنگ نیا ڈیزائن رواں سال فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرایا گیا تھا اور جب سے لوگ اس کے منتظر تھے۔ویسے تو یہ نیا ماڈل پرانے ورژن سے کچھ زیادہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نہیں مگر اب کی بار یہ کلر اسکرین، کیمرہ، مائیکرو یو ایس بی چارجنگ پورٹ، ہیڈفون جیک، 16 ایم بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، بلیوٹوتھ اور 2.5 جی انٹرجیٹ جیسے اضافے ضرور کیے گئے ہیں۔اس کی بیٹری پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہے اور ایک چارج پر لگاتار 22 گھنٹے تک فون کال کی جاسکتی ہے اور ایک مہینے کا اسٹینڈبائی ٹائم ہے۔
اب تین ماہ بعد آخرکار کمپنی نے اسے فروخت کے لیے پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے اور یہ 50 برطانوی پاو¿نڈز (6775 پاکستانی روپے) میں صارفین خرید سکیں گے۔پاکستان میں اس کی قیمت کیا ہوگی، وہ کہنا تو مشکل ہے کیونکہ اس کا تعین مقامی ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے بعد ہوگا۔