آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت

 آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت
کیپشن: آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت
سورس: فوٹو/ اسکرین گریب

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع نے اہم ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کی کوششیں مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیر دفاع نے علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت کے عزم کو دہرایا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلق اور خطہ میں امن کی کوششوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغان امن عمل پر بھی بات کی گئی۔

ترک وزیر دفاع حلوسی آکار پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے ترک وزیر دفاع کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر  استقبال کیا۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یورداکل بھی  اس موقع  پر موجود تھے۔