پی ٹی آئی سے اتحاد ہوسکتا ہے : خورشید شاہ، بلاول بھٹو کو وزیر اعظم کا ووٹ دینے کا آپشن ٹیبل پر ہے: ترجمان پی ٹی آئی 

پی ٹی آئی سے اتحاد ہوسکتا ہے : خورشید شاہ، بلاول بھٹو کو وزیر اعظم کا ووٹ دینے کا آپشن ٹیبل پر ہے: ترجمان پی ٹی آئی 
سورس: File

سکھر : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے اتحاد ہو سکتا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ وزارت عظمی کے لیے بلاول بھٹو کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ 

خوشید شاہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی۔ نواز شریف نے جلد بازی میں تقریر کی کہ وہ وزیر اعظم بن رہے ہیں۔نواز شریف زرداری صاحب سے بڑی عمر کے ہیں انہیں صدر بننا چاہیے کیونکہ صدر بڑی عمر کا ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کو ووٹ دینے کا آپشن ٹیبل پر ہے اس حوالے سے کوئی ابھی پارٹی میں ڈسکس نہیں ہوا علی ظفر صاحب نے اگر اس حوالے سے کہا ہے تو سوچ سمجھ کر ہی کہا ہوگا اور پارٹی کے اجلاس میں سب آپشن پر بات ہوگی تو اس پر بھی ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں