اگلے ماہ پٹرول 310 اور بجلی فی یونٹ 40 روپے ہوجائے گی:پی ٹی آئی

اگلے ماہ پٹرول 310 اور بجلی فی یونٹ 40 روپے ہوجائے گی:پی ٹی آئی
سورس: File

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ماہ پٹرول 310 روپے اور بجلی فی یونٹ 40 روپے ہوجائے گی۔ امپورٹڈ حکومت نے 2 ماہ میں خود کشی کرلینی ہے۔ انڈسٹری اور زراعت کو تباہ کردیا گیا ہے۔ 

سابق وزرا شوکت ترین اور عمرایوب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا۔ مہنگائی کا ایسا طوفان آئے گا کہ عوام انہیں پتھر مارے گی۔ 

عمر ایوب نے کہا کہ پٹرول جولائی میں 310 تک لے جائیں گے۔ اگلے ماہ میں بجلی کا فی یونٹ 39 سے 40 روپے تک جائےگا۔  پی ٹی آئی حکومت 16روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئی تھی۔ مہنگائی کا ایسا طوفان آئے گا کہ عوام برداشت نہیں کرسکے گی۔ حکومت کاروباری صنعتوں کا بیڑاغرق کرنے جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اتنی زیادہ قیمت پر عوام کیسے خرید پائے گی ۔ لگتا ہے امپورٹڈ حکومت نے 2 ماہ میں خودکشی کرلینی ہے۔ بجلی کی قیمت بڑھنے سے کاروبار تباہ ہوگا۔ غریب آدمی بجلی کا بل نہیں دے سکے گا ۔ ملک میں زراعت کا اسٹرکچر تباہ ہو جائےگا۔ کسان کا زیادہ تر انحصار ڈیزل پر ہے وہ کیسے اس سے آگے بڑھےگا۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف نے انہیں کیسے اجازت دیدی ۔ یہ اپنے پرانے حربے پہ چلے گئے ہیں جس میں یہ انکم ٹیکس لے آئینگے۔  میرے خیال  میں انکم ٹیکس بڑھنا چاہیے تھا۔ یہ حکومت منی بجٹ بھی ڈالے گی۔ 

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں پاورسبسڈی ایک ٹریلین کی دی گئی ۔ 43 ملین نئے ٹیکس پیئر کا ڈیٹا چھوڑ کر آیا ہوں جسے حکومت استعمال نہیں کر رہی ۔ حکومت کو پٹرولیم لیوی 35 روپے سے شروع کرنا پڑےگی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت سیلز ٹیکس بڑھائے گی،پٹرولیم لیوی مزید بڑھائے گی ۔ کیسے بڑھے گی زرعی پیداوار،ڈیزل کی قیمت بہت زیادہ بڑھا دی گئی ہے ۔ ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد کے قریب جائے گی ۔  موجودہ حکومت نے بینکنگ سیکٹرزکا ٹیکس بڑھا دیاہے۔ 

شوکت ترین کہتے ہیں کہ پٹرولیم لیوی 30 روپے اور بڑھائیں گے اور جولائی سے شروع ہوگی ۔ پیڑول کی قیمت ایک بار پھر بڑھائیں گے جس کا عندیہ کل انہوں نے دیا ہے۔ بینکوں  کے ریٹ 10 سے 12 فیصد بڑھا دیے ہیں۔ انہوں نے گروتھ کے جو نمبر دیئے ہیں وہ 5 فیصد ہیں ۔

شوکت ترین کہتے ہیں کہ عمران خان حکومت نے انڈسٹری کو جو مراعات دیں انہوں نے واپس لےلیں ۔ ہمارے دور میں ایگری کلچرل 4.4 فیصد گروتھ ہوئی ۔ یہ کس  کو بے وقوف بنا رہے ہیں اکنامک سروے پڑھ لیں۔ ترقی سے متعلق حکومت کےاعدادوشمارغیرسنجیدگی کا شکار ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں