شانگلہ: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل الپوری میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے وقت خاندان کے افراد گھر میں موجود تھے، جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ان کا ایک بچہ موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ گھر میں موجود دو دیگر بچے محفوظ رہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔