اسرائیل کی فلسطینیوں  پر بربریت جاری،ممنوعہ فاسفورس بم کا استعمال شروع کردیا 

 اسرائیل کی فلسطینیوں  پر بربریت جاری،ممنوعہ فاسفورس بم کا استعمال شروع کردیا 

غزہ:اسرائیل نے فاسفورس بم کا استعمال شروع کردیا۔ فلسطین کی وزارت خارجہ  کاکہنا ہے کہ اسرائیل نے فاسفورس بم کا استعمال شروع کردیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے علاقوں پر ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کیے جا رہے ہیں۔حماس کے حملوں کے بعد غزہ پر اسرائیلی بمباری تیز ہوگئی ہے اور ہزاروں ٹن بارود محصور غزہ پر گرایا گیا ہے۔


اسرائیل  نے غزہ میں بجلی، پانی اور ایندھن بھی بند کردیا گیا ہے جس کے بعد سے غزہ میں انسانی بحران سر اٹھا رہا ہے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ شہدا میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں.

اسرائیل نے رہائشی عمارتوں، مساجد، دکانوں، فیکٹریوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس ٹوئٹر  پر ویڈیو جاری کی گئی ہے اور بیان میں کہاگیاہے کہ قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے الکرامہ میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کیے گئے۔


ممنوعہ وائٹ فاسفورس سے زمین پر وسیع علاقے میں آگ بھڑک اٹھتی ہے، انسانی جسم کے پٹھوں اور ہڈیوں تک کو جلادیتا ہے۔

86f956796f94cf5bac20dd4405fca3f1

مصنف کے بارے میں