ایشیا کپ، بھارتی بیٹرز نے پاکستانی بائولروں کا بھرکس نکال دیا، گرین شرٹس کو جیت کے لیے   357 رنز کاٹارگٹ

ایشیا کپ، بھارتی بیٹرز نے پاکستانی بائولروں کا بھرکس نکال دیا، گرین شرٹس کو جیت کے لیے   357 رنز کاٹارگٹ

کولمبو : ایشیا کپ میں بھارتی بیٹرز نے  پاکستانی بائولروں کا بھرکس نکال دیا، گرین شرٹس کو جیت کے لیے  357  رنز کا ٹارگٹ  ملا ہے۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا ہدف دیا ہے۔  ریزرو ڈے میں  پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 122 ، کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،  کپتان روہت شرما نے 56 اور شمبن گِل نے 58 رنز بنائے ۔


پاکستانی بائولروں میں شاہین آفریدی نے  ایک شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔شاہین آفریدی کو دس اوروں میں 79 ، نسیم شاہ کو9.2 اوروں میں 53،فہیم اشرف کو 10 اوروں میں 74 ، حارث رئوف کو پانچ اوروں میں27، شاداب خان کو

دس اوروں میں 71، افتخار احمد کو 5.4 اوروں میں 52 رنز پڑے۔ 

حارث رئوف انجری کی وجہ سے پاک بھارت میچ میں  آج ایکشن میں نظر نہیں آئے ۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ  فاسٹ بائولر حارث رؤف ان فٹ ہو گئے ہیں لہذا وہ بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کریں گے پاکستانی بائولنگ میں ان کی کمی محسوس کی گئی

تاہم  یہ بھی سچ ہےکہ  بھارتی بائولروں نے پاکستانی بائولروں کو آج کوئی موقع نہیں دیا کہ ان کی وکٹ حاصل کریں، بھارتی بائولروں نے  کریز کے چاروں طرف کھل کر شارٹس کھیلے ۔ خاص طور پر کوہلی اور کے ایل راہول نے   کھل کر شارٹس کھیلے اور کوئی موقع ضائع نہیں کیا۔ 
واضح رہے کہ کولمبو میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے آج ریزروز ڈے پر میچ دوبارہ شروع کیاگیاتھا۔

مصنف کے بارے میں