Get Alerts

یوٹیوب نے ویڈیوز کو مختلف زبانوں میں ڈب کرنے کی سہولت متعارف کروا دی

یوٹیوب نے ویڈیوز کو مختلف زبانوں میں ڈب کرنے کی سہولت متعارف کروا دی

کیلیفورنیا:دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنی ویڈیوز کو مختلف زبانوں میں ڈب کرنے کا نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔ اس فیچر کی بدولت کانٹینٹ کریئیٹرز بغیر کسی تیسرے فریق کی مدد کے اپنی ویڈیوز کو آسانی سے مختلف زبانوں میں ڈب کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کی رپورٹ کے مطابق، یوٹیوب کا یہ اندرونی اے آئی ٹول تخلیق کاروں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز کو متعدد زبانوں میں ڈب کر کے عالمی سطح پر اپنے ناظرین تک پہنچ سکیں۔ اس سے ویڈیوز کو دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور کانٹینٹ تخلیق کرنے کا عمل زیادہ مؤثر اور آسان ہو جائے گا۔

یہ فیچر پہلے صرف چند افراد کے لیے دستیاب تھا، لیکن اب تمام کانٹینٹ کریئیٹرز اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سہولت سے مواد دنیا کے مختلف خطوں میں رہنے والے افراد کی زبان میں دستیاب ہوگا، جس سے یوٹیوب پر مواد کی رسائی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ٹیگز: