امن و استحکام جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،وطن کیلئے جان قربان کرنے والے اصل ہیرو ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں پاک فوج کے جوانوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں میں اعزازات تقسیم کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 33افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری)،ایک کو تمغہ جرات جبکہ 35افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدائ کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن کے شہدائ اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن کیلئے قربانیاں دینے والی ہی اصل ہیرو ہیں۔