یوٹیوب ریوائنڈ 2018 ، سٹریمنگ تاریخ کی ناپسندیدہ ترین ویڈیو بن گئی

 یوٹیوب ریوائنڈ 2018 ، سٹریمنگ تاریخ کی ناپسندیدہ ترین ویڈیو بن گئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ : یوٹیوب ٹوئیٹر آفیشل اخائونٹ

 کیلیفورنیا : یوٹیوب ریوائنڈ  ویڈیو 2018 ویڈیو سٹریمنگ تاریخ کی سب سے ناپسندیدہ ویڈیو  بن گئی ہے۔ 2010 سے ہر سال یوٹیوب  سب سے بڑے یوٹیوبر  کی فیچر ویڈیو ز کو سال کے آخر پر دوبار ہ جاری کرتا ہےجس کو ریوائند ویڈیو کا نام دیا جاتا ہے۔ 

یوٹیوب سے جاری کردہ ویڈیو میں اس سال صارفین کو  کوئی گڑ بڑ لگ رہی رہا ہے، جس کا اظہار وہ ویڈیو کو ڈس لائک کر کے کر رہے ہیں ۔ اس وقت 7.9 ملین صارفین ریوائنڈ  ویڈیو 2018 کو ناپسند کر چکے ہیں، اس سے پہلے یوٹیوب پر سب سے زیادہ ناپسند کی جانے والی ویڈیو کو 2 ملین ڈس لائک ملے تھے،  آپ اس ویڈیو کی ناپسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ بائبر کی ویڈیو کو 2 ملین ڈس لائک ملنے میں آٹھ سال لگے جبکہ ریوائنڈ 2018کی ویڈیو کو 4دن میں 7۔9 ملین مل چکے ہیں۔

یوٹیوب کو اس حوالے سے بے فکر ہو جا نا چاہیے کہ کوئی یوٹیوبر ان کا ریکارڈ توڑے گا کیوں کہ دور دور تک ایسا کچھ نظر نہیں آرہا ہے،   یوٹیوب کی ریوائنڈ   ویڈیو پر ایسے ایسے کمنٹس آئے ہیں جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں،  شروع میں اس ویڈیو کو بہت سے صارفین نے پسند بھی کیا اور فیچر  یوٹیوبر کی ویڈیو کی تعریف بھی ہے ۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا ہے کہ اگر یوٹیوب واقعی ایسی ویب سائٹ ہے تو کبھی بھی اس کو ویزٹ نہیں کروں گا، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ یو ٹیوب اپنے صارفین سے اس قدر غافل ہے، بہت سے صارفین نے لکھا ہے کہ وہ اچھا محسوس نہیں کر رہے ہیں۔

پیو ڈائی پی اس وقت یوٹیوب پر سب سے زیاد ہ سبکرائبر کے ساتھ مشہور ترین چینل ہے جس کہ 75 ملین سبسکرائبر  ہیں، شان ڈیڈیوس ا ور لونگ پاﺅل اس فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

لیکن کمنٹس سیکشن میں سب کچھ برا نہیں ہے، کچھ صارفین کی طرف سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے، ایک صارف نے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اس ویڈیو کے کچھ حصے بالکل ٹھیک ہیں لیکن اب تک دو صارفین نے کمنٹ میں اپنی اچھی رائے کا اظہار کیا ہے۔