بھارتی وزیراعظم نے ابوظہبی میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بھارتی وزیراعظم نے ابوظہبی میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ابوظہبی: ابوظہبی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 55 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والا ابوظہبی کا یہ پہلا وسیع و عریض مندر 2020 میں مکمل ہوگا۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق ابوظبہی میں مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت مایوسی کے دور سے نکل چکا ہے اور اس سے اب یقین ہو گیا ہے کہ چیزیں تبدیل ہوں گی۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے بتایا کہ منصوبہ 2020 میں مکمل ہوگا۔ اس مندر کے لیے زمین ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان نے عطیہ کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں