ویکسین شدہ افراد کیلئے اچھی خبر، نئی تحقیق سامنے آگئی

ویکسین شدہ افراد کیلئے اچھی خبر، نئی تحقیق سامنے آگئی

لاہور: عالمی وبا کورونا سے محفوظ رہنے کا واحد ذریعہ ویکسی نیشن ہے، ویکسین شدہ افراد میں موت کی شرح غیر ویکسین شدہ افراد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنے والے  افراد میں موت کی شرح  انتہائی کم ہے ، طبی ماہرین کا بھی یہی ماننا ہے کہ  فی الوقت  کورونا سے بچاؤ کا واحد  ذریعہ ویکسی نیشن ہی ہے۔


بیماری کی روک تھام کے مرکز سی ڈی سی کی ریسرچ کے مطابق ویکسین کورونا سے محفوظ بنانے میں  انتہائی موثر ثابت ہوئی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 12 لاکھ  سے زائد  ویکسین شدہ امریکی شہریوں میں سے صرف  ایک سو پچاسی افراد  ہی دوبارہ کورونا کا شکار ہوئے  جن میں سے 36 افرا د انتقال کر گئے۔تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ  ویکسین شدہ  افراد کا کورونا کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کا امکان بھی 14 گنا کم ہوتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا کی ویکسی نیشن کے بعد بوسٹر شاٹس بھی  زیادہ تحفظ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں ، ان کے مطابق اسپتالوں میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جب کہ ویکسین شدہ افراد  اسپتال داخل ہونے سے کافی حد تک محفوظ ہیں ۔