جے آئی ٹی میں پیشی : میں بھی نواز ہوں، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

جے آئی ٹی میں پیشی : میں بھی نواز ہوں، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور: وزیراعظم کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہو نے لگے۔ "میں بھی نواز ہوں" ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ وزیراعظم کے پیش ہونے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ تحریک انصاف کا ایک اور پراپیگنڈہ غلط ثابت ہو گیا کہ نوازشریف کے ماتحت ادارے آزاد نہیں ہیں۔ وہ پہلے منتخب وزیراعظم ہیں جنہوں نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صارفین نے لکھا کہ وزیراعظم کا یہ اقدام جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اہم ثابت ہو گا۔ نواز شریف کے حریف ہر میدان میں شکست سے دوچار ہورہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئےکہا کہ ٹارگٹ اور مسلسل مخالفت کے باوجود وزیراعظم نوازشریف نے قانون کی حکمرانی کے لئے وقار اور احترام کے ساتھ ہر چیز کا سامنا کیاہے۔

ڈاکٹر ہما نے لکھا کہ ویزراعظم نے یہ فیصلہ کرکے اپنی عزت میں مزید اضافہ  کیا اور یقیناً وہ سرخرو ہوکر ہی نکلیں گے۔

صارف احسن زبیر نے لکھا کہ وزیر اعظم نواز شریف ہی پاکستان کی امید ہیں،میرا لیڈر ہی پاکستان میں خوشحالی لا سکتا ہے۔

صائمہ  فاروق نے لکھا کہ سارا پاکستان وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 

مصنف کے بارے میں