فلسطین پر اسرائیلیوں کے حملے پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

فلسطین پر اسرائیلیوں کے حملے پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے
سورس: file photo

واشنگٹن ،فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف امریکا، برطانیہ اور  ترکی  سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کیےگئے۔

نیویارک،واشنگٹن ڈی سی،لندن اور استنبول سمیت دیگر شہروں میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مارچ اور مظاہرے کیےگئے۔

مظاہرین نے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کیا اور عالمی طاقتوں سے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

 دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ عالمی ادارہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی کو دور کرنے کے لیے ہنگامی طور پر کام کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا  ہےکہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو زیادہ سے زیادہ پابندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی کو آرڈینیٹر برائے مشرق وسطیٰ امن عمل نے کہا ہے کہ تمام فریقین کے رہنماؤں کو کشیدگی کم کرنے کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔

عرب لیگ نے بھی عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔