ن لیگ کی خاتون سینیٹر کا پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا اعتراف

ن لیگ کی خاتون سینیٹر کا پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا اعتراف

اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین جبکہ اپوزیشن اتحاد کے ہی سلیم مانڈوی والا  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں ۔ سینیٹ انتخابات سے قبل حکمران جماعت کا دعوی تھا کہ ان کے پاس مطلوبہ تعداد سے زیادہ ووٹ موجود ہیں لیکن ایسا ہوا نہیں کیونکہ صادق سنجرانی 57ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ حکومتی اتحاد کے راجہ ظفرالحق کو 46 ووٹ ملے ہیں

حکومتی اتحاد کی ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ ان کی پارٹی کے کچھ نو منجٹب سینیٹرز نے اپنی پارٹی کو ہی ووٹ نہیں دیے ۔(ن) لیگ کی خاتون سینیٹر کلثوم پروین نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعتراف کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں :اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین، سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب
 
 بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔ کلثوم پروین کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا ہے۔حکمراں اتحاد کے راجا ظفرالحق نے چیئرمین سینیٹ کے لئے 46 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انتخاب سے قبل 53 ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :چیئرمین سینیٹ کا عمران خان سےٹیلفونک رابطہ، حمایت کرنے پر اظہار تشکر

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے عثمان کاکڑ حکمراں اتحاد کے امیدوار تھے جنہیں 44 ووٹ ملے جب کہ ان کے مقابلے میں اپوزیشن اتحاد کے امیدوار سلیم مانڈوی والا نے 54 ووٹ حاصل کیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں