لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تو چیف جسٹس بھی حکومت کا اپنا ہے، خورشید شاہ

قائد حزب اختلا ف خورشید شاہ نے کہا ہے کہلوگوں کا کہنا ہے کہنا ہے کہان تو چیف جسٹس بھی حکومت کا اپنا ہے ، چیف جسٹس قابل احترام اور آزاد ہیں، لوگوں کو صرف عمل سے خاموش کرایا جاسکتا ہے

لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تو چیف جسٹس بھی حکومت کا اپنا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قائد حزب اختلا ف خورشید شاہ نے کہا ہے کہلوگوں کا کہنا ہے کہنا ہے کہان تو  چیف جسٹس بھی حکومت کا اپنا ہے ، چیف جسٹس قابل احترام اور آزاد ہیں، لوگوں کو صرف عمل سے خاموش کرایا جاسکتا ہے۔
 قائد حزب اختلا ف خورشیدشاہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ کا رتبہ سب سے زیادہ ہوتا ہے،میرا ایوان عدلیہ اور عدالت سے زیادہ مقدس ہے. اس ایوان کو بچناے کیلئے اپوزیشن نے اہم کردار ادا کیا.پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے یہاں پر بولے گئے ہمارے ایک ایک لفظ کی اہمیت ہوتی ہے. ایوان بڑی قربانیوں اور مشکلوں سے حاصل ہوا یہی ایوان آئین بناتا ہے ادارے اس سے جنم لیتے ہیں. ہماری پارٹی نے اس ایوا ن کے لئے ڈنڈے کھائے جیل میں گئے. ضرورت پڑنے پر گولیاں بھی کھائیں لیکن وزیراعظم آج اس ایوان میں آکر جھوٹ بولتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو یہ خیال ہونا چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ کی پیداوار ہیں. پارلیمنٹ نے ہی ان کی اہمیت کو تسلیم کروایا ہے۔