کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی والے شہروں میں پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی والے شہروں میں پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی والے شہروں میں پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اطلاق 16 فروری سے ہو گا البتہ کورونا پھیلاؤ والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلسل 3 دن سے زائد 10 فیصد سے کم کورونا شرح والے شہروں میں 16 فروری سے پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں جاری کورونا پابندیاں ختم ہوں گی تاہم کورونا پھیلاؤ والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔ 
ذرائع کے مطابق کہ کم پھیلاؤ والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوں گی اور اس کے علاوہ کم کورونا شرح والے شہروں میں ایس او پیز کے ساتھ ڈائن ان کی اجازت بھی ہو گی۔ 
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر پابندیاں عائد کی تھیں اور 10فیصد سے زائد وائرس والے شہروں میں انڈور تقریبات، ڈائننگ بند کرنے کیساتھ مزار، ٹرانسپورٹ، سنیما اورتعلیمی اداروں میں سرگرمیاں محدود کر دی گئی تھیں۔ 

مصنف کے بارے میں