Get Alerts

نادان دوست ملک کے خلاف بول رہے ہیں، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے: عطا اللہ تارڑ

نادان دوست ملک کے خلاف بول رہے ہیں، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے: عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے بعض نادان دوست نہ صرف حکومت بلکہ درحقیقت ریاست پاکستان کے خلاف بیانیہ اختیار کیے ہوئے ہیں، جو قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے حالیہ اجلاس میں ایران نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایران کے مؤقف کا دفاع کیا اور اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے جبکہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پاکستان کے امن کردار کو سراہتی ہے۔ فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کی ہے اور ہر عالمی فورم پر فلسطینی کاز کے لیے آواز بلند کی ہے۔

وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن لیڈر نے اتنے زور سے احتجاج کیا کہ آڈیو سسٹم خراب ہو گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن لیڈر ڈیسک بجانے کے لیے ٹیپ لگا کر آئے تھے، جو شرمناک حرکت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بجٹ میں پہلی بار مافیاز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس پر کچھ حلقوں کو اعتراض ہے۔

 
 

ٹیگز: