چین کی نامور خاتون پائلٹ حادثے میں جاں بحق

 چین کی نامور خاتون پائلٹ حادثے میں جاں بحق

بیجنگ: چین کی پہلی خاتون پائلٹ جو  لڑاکا طیارے  J-10  کو اڑانے کی صلاحیت رکھتی تھیں،  معمول کی ٹریننگ فلائٹ کے دوران طیارہ گرنے کے باعث  ہلاک ہو گئیں۔

 2005 میں چین کی فضائیہ میں بطور پائلٹ شمولیت اختیار کرنے والی30سالہ یو شو کا طیارہ معمول کی فلائٹ کے دوران  نا معلوم وجوہات کی بنا  پرہیبی صوبےمیں گر کر تباہ ہو گیا۔ یو شو طیارے سے بر وقت نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکیں جبکہ انکا کو پائلٹ کوشش میں کامیاب ہو گیا۔یو شو  کا شمار ان چند خواتین پائلٹس میں ہوتا تھا  جو مقامی طور پر تیار کئے گئے لڑاکا طیارے جے ٹین کو اڑانے کی صلاحیت رکھتی تھیں۔ وہ حال ہی میں ختم ہوئے ژو ہائی ائر شو میں فضائی کرتب دکھانے والی چینی ٹیم کا بھی حصہ تھیں۔