ورلڈکپ، پاکستان بھارت ٹاکرا، بارش کا امکان ختم

ورلڈکپ، پاکستان بھارت ٹاکرا، بارش کا امکان ختم
سورس: File

احمد آباد:   انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستان اور بھارت ٹاکرے کےدوران بارش  کا امکان ختم ہو گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں دھوپ نکل چکی، آسمان صاف اور  درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ احمد آباد میں ہوا زیادہ نہیں چل رہی اس لیے موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

یاد رہے کہ آج ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستان اور بھارت ناپنے دو دو میچز کھیل کر میدان میں اتریں گے اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے صبح سے ہی شائقین احمد آباد اسٹیڈیم آنے لگے ہیں۔ بھارتی فینز کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کے باہر رش بڑھ جائے گا اس لیے جلدی تیاری کر لی ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان بھارتی شہر احمد آباد کےنریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں  مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں