(ن) لیگ کے وزراء کو ایک دن کے اندر سینٹ میں حاضر کیا جائے

(ن) لیگ کے وزراء کو ایک دن کے اندر سینٹ میں حاضر کیا جائے

اسلام آباد : چیئر مین سینٹ نے (ن) لیگ کے سب وزراء کی غیر حاضری اور لاہور میں این اے 120کی انتخابی مہم کیلئے موجود ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل تو وزراء کو سینٹ میں ہر صورت میں حاضر کریں۔ 

اطلاعات کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوان متعدد وزراء کی عدم موجودگی کے باعث چیئرمین سینیٹ نے شیخ آفتاب سے دریافت کیا کہ وزراء کہاں ہیں، شیخ آفتاب نے جواب دیا کہ وہ لاہور میں ہیں مگر انہیں معلوم نہیں کیا کررہے ہیں۔

 چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا اور قائدایوان راجہ ظفرالحق کو ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک وزراء کو سینیٹ میں ہرصورت حاضر کیا جائے۔

یاد رہے کہ عابد شیر علی، طلال چوہدری ، کامران مائیکل، دانیال عزیز، عثمان ابراہیم، مریم اورنگزیب اوردیگر صوبائی وزراء این اے 120 کی انتخابی مہم میں بل واسطہ یا بلاواسطہ شریک ہیں اور حکومت نے لاہور میں حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات جیتنے کیلئے وزراء کو لاہور میں موجود رہنے کے احکامات جاری کردیئے۔