Get Alerts

مقبوضہ کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، 44 ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ، بھارتی میڈیا

مقبوضہ کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، 44 ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ، بھارتی میڈیا

سرینگر : مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گاؤں چشوٹی میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور 102 زخمی ہو گئے ہیں۔ اس سیلابی ریلے کی زد میں آکر 50 سے زائد افراد لاپتا بھی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واقعہ کل دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا، جب مچائل ماتا یاترا کے دوران بڑی تعداد میں زائرین علاقے میں موجود تھے۔ سیلاب نے علاقے میں لگائے گئے لنگر کے کمیونٹی کچن کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) اور سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ امدادی ٹیمیں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہیں، تاہم سڑکوں کی تباہی اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

چشوٹی گاؤں کشتواڑ سے تقریباً 90 کلومیٹر دور اور 9,500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ مچائل ماتا مندر تک پہنچنے کے لیے 8.5 کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ اس سال یاترا میں بڑی تعداد میں زائرین شامل تھے، جن پر اس قدرتی آفت کا شدید اثر پڑا ہے۔

ٹیگز: