وزیراعظم عمران خان نے راست پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے راست پروگرام کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے راست پروگرام کا افتتاح کر دیا، وزیراعظم نے کہاکہ اولین ترجیح غریبوں کا اوپر لانا ہے۔

اسلام آباد میں انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم راست کے اجرا کی تقریب سے خطاب  میں  وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ڈیجیٹل نظام  کی جانب لے جانے کیلئے کوشاں ہیں،دنیامیں آگےبڑھنےکیلئےٹیکنالوجی سےفائدہ اٹھاناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ سے  عام آدمی کیلئے آسانی ہو گی،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے  وطن  پیسے  بھجوانا  بھی آسان ہو جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں غربت کم کی،  اس لئے ہمیں وہاں ووٹ ملے، اولین ترجیح غریب کو اوپر لانا ہے. انہوں نے کہا کہ امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا ، لوگوں کے گھروں میں گاڑیاں ہیں، اچھا لائف اسٹائل ہے مگر ٹیکس نہیں دیتے تاہم  ایف  بی آر میں  جدید نظام  متعارف   کروائیں گے جس سے   بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچ جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محنت کش کے پاس بینکوں کے چکر لگانے کا وقت نہیں، بینک  والے سوٹ  اورانگریزی  دیکھ کر لوگوں کو لون دیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے ہی ترسیلات زر کی بہتری  میں اہم  کردارہے ، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وطن پیسے بھجوانا مشکل ترین مرحلہ ہوتاہے،  ڈیجیٹل بینکنگ کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے  وطن  پیسے  بھجوانا  بھی آسان ہو جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بہت محنت کی ، راست کے ذریعے ڈیجیٹل بینکنگ میں انقلاب آئے گا ، راست کے ذریعے رقم کی ترسیل آسان ہو گی  جبکہ  ای کامرس کو فروغ ملے گا ،راست کے ذریعے چند سیکنڈزمیں ادائیگی ہو گی ۔ 

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اپنے خطاب میں کہا کہ راست پروگرام   ملک میں ادائیگیاں آسان بنائے گا، ڈیجیٹل ادائیگی میں انقلاب آئے گا۔ انہوں نے مزید  کہا کہ راست    پروگرام  میں کوئی  پوشیدہ  چارجز نہیں،صارفین  اپنےموبائل فون نمبرکوراست  پروگرام کیساتھ رجسٹرڈکرا کے اپنےبینک اکاؤنٹ کیساتھ لنک کرسکتےہیں۔

مصنف کے بارے میں