ایل این جی کی قیمتوں میں  کمی

 ایل این جی کی قیمتوں میں  کمی

اسلام آباد : ایل این جی کی قیمتوں میں  کمی کردی گئی ہے۔ اوگرا  نے ایل این جی کی قیمتوں میں 9.30 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ یکم فروری سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.20 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔  

 سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے، جنوری میں سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.69 اور سوئی سدرن کے سسٹم پر 14.24 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے دسمبر کے مقابلے جنوری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 7.81 فیصد تک کمی کی تھی۔