وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب

وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کیلئے ہراول دستے کا کردارادا کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے سابقہ دور میں بھی ٹھوس اقدامات کیے اور اب بھی کریں گے ۔ وکلاء اور ان کے اہل خانہ کے لئے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قانون اور انصاف کی عملداری یقینی بنانے کے لئے وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ معاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے ضروری ہے ۔ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو قانون و انصاف کی عملداری یقینی بنانی ہو گی ، عام آدمی کو انصاف دلانے کے لئے وکلاء برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ۔ امید ہے کہ عابد زبیری وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا کہ وکلاء برادری وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی عوامی خدمات کی معترف ہے آپ نے ہمیں ہمیشہ سپورٹ کیا ہے ، جس پر آپ کے شکر گزار ہیں ۔

مصنف کے بارے میں