ضلع ٹانک  میں سکیورٹی فورسز کا  آپریشن،   7 دہشت  گرد ہلا ک

ضلع ٹانک  میں سکیورٹی فورسز کا  آپریشن،   7 دہشت  گرد ہلا ک

راولپنڈی : ضلع ٹانک  میں سکیورٹی فورسز کا  آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں   7 دہشت  گرد ہلا ک ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے  دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک  میں آپریشن  کیا اور  فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ۔  فائرنگ  کے تبادلے میں  7 دہشت  گرد ہلا ک ہوگئے۔


 آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقے میں پائے جانے والے  دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن  جاری  ہے۔ 

مصنف کے بارے میں