شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں  سائفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں  سائفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں  سائفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی  ہے کہ   آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جائے۔


 شاہ محمود قریشی نے اپنے وکلا سلمان صفدر اور علی بخاری کے زریعے درخواست دائر کردی۔


آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے  بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو   سائفر کیس میں 30 جنوری کو سزا سنائی تھی،  14 سال سزا اور 20 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں