پاک بھارت مذاکرات ایک بار پھر ناکام

پاک بھارت مذاکرات ایک بار پھر ناکام

واشنگٹن : عالمی بینک کی زیر نگرا نی پاک بھارت کے آبی تنا زعہ پر مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت کے درمیان ایک بار پھر کسی ایک نکتے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ سندھ، طاس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں میں سیکریٹری کی سطح پر مذاکرات 14 اور 15 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوئے۔ ان مذاکرات کے دوران کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تکنیکی امور زیر بحث آئے۔
مذاکرات کے بعد جاری اعلامیے میں عالمی بینک نے دونوں ملکوں کے مذاکرات کو سراہا اور سندھ طاس معاہدے کے تحفظ کا عزم کیا۔ عالمی بینک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مکمل غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے مطابق ذ مہ داری نبھانے کا عزم کئے ہوئے ہےں۔ دوستانہ حل کے لئے دونوں ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ ہند سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے حصے میں آنے والے دریاوں پر ڈیمز اور بجلی منصوبے تعمیر کررہا ہے۔