حمزہ شہباز آج وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدےکا حلف اٹھائیں گے

 حمزہ شہباز آج وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدےکا حلف اٹھائیں گے

لاہور: نومنتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز آج رات  اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی  تقریب  رات 8 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں  ہوگی ,  ڈپٹی اسپیکرآفس سےگورنرہاؤس کوحمزہ شہبازکی کامیابی کانوٹیفکیشن ارسال کر دیا گیا ہے جس کے مطابق  حمزہ شہبازپنجاب کےنئےقائدایوان منتخب ہوچکےہیں۔ گورنرہاؤس حمزہ شہبازکے بطوروزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونےکانوٹیفکیشن جاری کرے۔

ذرائع کے مطابق گورنر  پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نو منتخب وزیراعلٰی حمزہ شہباز سے حلف لینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم ان کے انکار کی صورت میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نو منتخب وزیراعلٰی سے حلف لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز 197 ووٹ لیکر پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تھے جبکہ ان کے مخالف امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو  تحریک انصاف اور ق لیگ کے بائیکاٹ کے بعدایک بھی ووٹ نہ پڑا۔

مصنف کے بارے میں