احتجاج کا چسکا : ینگ ڈاکٹرز نے اوپی ڈیز بند کرکے ہڑتال کو معمول بنالیا

 احتجاج کا چسکا : ینگ ڈاکٹرز نے اوپی ڈیز بند کرکے ہڑتال کو معمول بنالیا

لاہور:ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث آج بھی پنجاب کے مختلف اسپتالوںمیں مریض رلتے رہے۔پنجاب حکومت نے ہٹ دھرم ینگ ڈاکٹرز کا اہم مطالبہ مانتے ہوئے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کی سیٹیں بڑھا کر گیارہ سو کردیں جبکہ  ہڑتالی ڈاکٹرز  ایک اور مطالبہ لے آئےان کا کہنا ہے کہ چار ڈاکٹرز کی ٹرانسفر کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی کو بند کر کے سینٹرل انڈیکشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ کیا جس کے باعث مریض او ران کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،

ملتان میں بھی قوم کے مسیحا آج پھر مریضوں کے صبر کاامتحان لیتے رہے .

نشتر اسپتال میں ،اوپی ڈی کو بند کردیا جبکہ ینگ ڈاکٹرز نے ڈینٹل کالج کی او پی ڈی سے بھی مریضوں کو نکال دیا۔ڈیرہ غازیخان کے ٹیچنگ اسپتال میں بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریض خوارہوتے رہے ، ینگ ڈاکٹرز نے ٹیچنگ اسپتال کے تمام وارڈز میں ڈاکٹروں کو مریض چیک کرنے سے زبردستی روک دیا ۔

مصنف کے بارے میں