بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ، نکاح کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کر دیں

بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ، نکاح کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کر دیں

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دو مختلف مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کردیں۔

بشریٰ بی بی نے نیب توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔


بشریٰ بی بی نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، ظہیر عباس اور عثمان گل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔


درخواست میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔


بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد کی سیشن کورٹ  میں اپیل دائر کی۔


درخواست میں موقف دیا گیا کہ عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے۔


درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس میں سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں  بشریٰ بی بی کو 14 سال قید جبکہ غیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں