پاک فوج دنیا کی نویں طاقتور ترین فوج

پاک فوج دنیا کی نویں طاقتور ترین فوج
سورس: file

لاہور:  پاک مسلح افواج نے دنیا میں اپنی ایک دھاک بٹھا رکھی ہے۔ پاک فوج کا شمار دنیا کے دس طاقتور ترین عسکری ممالک میں ہوتا ہے۔عالمی ریٹنگ میں پاکستان کی فوج نے دنیا کی متعدد فوجوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نواں درجہ حاصل کر لیا۔  

 گلوبل فائر پاور کی 2024 کی رینکنگ کے مطابق  کم بجٹ، کم انفرادی قوت اور قلیل وسائل کے باوجود صلاحیتوں اور کارکردگی کی بنیاد پر پاک فوج نے دنیا کے کئی ممالک کی فوج کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ پاک فوج  ٹاپ ٹین میں پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے نویں نمبر پر آگئی۔ 


 

گلوبل فائر پاور کی 2024 کی رینکنگ کے مطابق امریکی فوج سر فہرست ہے۔  گلوبل فائر پاور رینکنگ 2024 میں امریکہ،  روس اور چین پہلی تین پوزیشنز کے حامل ہیں۔ بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔

 عالمی رینکنگ میں اگر ٹاپ 25 عسکری قیادت کی بات کریں تو ترکیہ آٹھویں نمبر پر ہے۔ تیرہویں، چودھویں اور پندرہویں نمبر پر انڈونیشیا، ایران اور مصر ہیں جبکہ سعودی عرب کا 23واں نمبر ہے۔

واضح رہے کہ گلوبل فائر پاور انڈیکس کی تیاری میں مجموعی طور پر 60 عوامل کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ کسی بھی فوج میں شامل نفوس کے علاوہ ساز و سامان کی تعداد، مقدار یا کیفیت، لاجسٹکس کی صلاحیت، مالیاتی استحکام اور تربیت کے معیار سمیت وہ تمام عوامل تجزیے کے مرحلے سے گزرتے ہیں جو کسی بھی فوج کو مقابلے کے قابل بناتے ہیں۔

 فوج کی مجموعی قوت کا درست اندازہ لگانے کے لیے اس کی کمیونی کیشن کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ وہ ہنگامی طور پر اپنی سرزمین پر کتنی دور اور کتنی قطعیت اور تیزی کے ساتھ موثر کارروائی کرسکتی ہے۔ 

 
 

گلوبل فائر پاور انڈیکس میں 145 ممالک کی رینکنگ دی گئی ہے۔ ٹاپ 25 میں پاکستان کے علاوہ اسلامی دنیا سے ترکیہ، انڈونیشیا، ایران، مصر اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔
 

مصنف کے بارے میں