اگر بلا ہوتا تو شیر بلے کا مقابلہ کرتا،  بلا میں نے یا نواز شریف نہیں لیا : شہباز شریف 

اگر بلا ہوتا تو شیر بلے کا مقابلہ کرتا،  بلا میں نے یا نواز شریف نہیں لیا : شہباز شریف 

لاہور:صدر مسلم لیگ ن  شہباز شریف کاکہنا ہے کہ  اگر بلا ہوتا تو شیر بلے کا مقابلہ کرتا،  بلا میں نے یا نواز شریف نہیں  لیا۔  صدر ن لیگ  شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر بلا ہوتا تو شیر بلے کا مقابلہ کرتا،  بلا میں نے یا نواز شریف نہیں لیا۔ 

سولہ ماہ میں ہم نے مل کر دن رات کوشش کی۔ تاریخ کی سب سے کم مہنگائی نواز شریف کے دور میں تھی۔ آج بلا چھینا گیا ہے تو ان سے پوچھیں انٹرا پارٹی الیکشن کیوں ٹھیک نہیں کرائے۔ گھنٹوں سماعت چلی ، وہ لوگوں نے براہ راست دیکھی  وہ ثبوت ہی پیش نہیں کرسکے۔عدالت کی کارروائی براہ راست نشرہوئی وہ ثبو ت دیتے۔ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم کا معاہدہ توڑا۔

شیر تو ہمارا2018 میں چلاگیا تھا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھ سے سات سال میں کی گئی یہ تباہی ایک یا دو سال میں ختم نہیں ہو گی اور 2017 میں جس سفر کو ڈنڈے اور بلے سے ختم کردیا گیا، اس کو دوبارہ شروع کرنا میاں نواز شریف کی سب سے بڑی خواہش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت نے 16 ماہ میں مل کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ورنہ پیٹرول اور تیل تو دور کی بات ہے، عوام کو ایک وقت کی روٹی بھی نہ مل پاتی، ادویات نہ مل پاتیں اور کاروبار، صنعت اور زراعت سب ختم ہو جاتے اور لاکھوں لوگ بے روزگار سڑکوں پر ہوتے اور ہر طرف ایک تباہی کا منظر ہوتا، ہم نے اس کے لیے بہت سیاسی قیمت ادا کی ہے۔

 مجھے اور میرے قائد کو ایک سیکنڈ کے لیے بھی ملال نہیں ہے، اگر سیاست نہ بچتی اور ریاست بچ گئی تو یہ کوئی قیمت نہیں ہے، ریاست بچ گئی تو سیاست بھی واپس آ جائے گی۔

مصنف کے بارے میں