چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 18 افراد ہلاک

چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 18 افراد ہلاک

بیجنگ:  چین میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے, اس دوران ایک لاکھ  10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے, امدادی سرگرمیوں کے لیے 32 ہزار اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کردیا گیا.

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ جنلن کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔

صوبے کے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لیے 32 ہزار اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

چین میں رواں برس آنے والے سیلابوں کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں