جرم ثابت ہونے تک گرفتاری نہیں ہو گی، سندھ پولیس رولز میں ترمیم کا مسودہ منظور ہو گیا

جرم ثابت ہونے تک گرفتاری نہیں ہو گی، سندھ پولیس رولز میں ترمیم کا مسودہ منظور ہو گیا
کیپشن: جرم ثابت ہونے تک گرفتاری نہیں ہو گی، سندھ پولیس رولز میں ترمیم کا مسودہ منظور ہو گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: سندھ کابینہ نے پولیس رولز میں ترمیم کا مسودہ منظور کیا ہے جس کے مطابق جرم ثابت ہونے تک گرفتاری نہیں ہو سکے گی۔

مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں پولیس رولز میں ترامیم کے مسودے کی منظوری دی گئی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کے کرمنل جسٹس سسٹم میں سقم ہے، ایف آئی آر کٹتے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جاتا تھا لیکن پولیس رولز میں ترمیم کے بعد اب جب تک جرم ثابت نا ہو گرفتاری نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، ایسی گرفتاریوں سے جیلوں اور عدلیہ پر بوجھ بڑھتا ہے، سندھ حکومت نے اسی چیز کو محسوس کرتے ہوئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پولیس رولز میں ترمیم کے معاملے پر پولیس حکام اور ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی۔