بھارتی بحریہ عوام پر بوجھ بن گئی

بھارتی بحریہ عوام پر بوجھ بن گئی
سورس: File
بھارتی بحریہ عوام پر بوجھ بن گئی
سورس: File
بھارتی بحریہ عوام پر بوجھ بن گئی
بھارتی بحریہ عوام پر بوجھ بن گئی

نئی دہلی:  بھارتی بحریہ بھارتی عوام پر بوجھ بن گئی۔ 2000 سے لے کر اب تک بھارتی بحریہ 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ 2000 سے لے کر اب تک 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی بحریہ ہر5سال میں 1جنگی جہاز اور تربیت یافتہ افسرغفلت کے باعث کھو دیتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آتےہیں۔


بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2014کے 7مہینوں میں 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21افسران و جوان ہلاک ہوئے۔  2018 میں ، ہندوستان نے اپنی واحد جوہری آبدوز کھو دی ، جب  غفلت کے باعث کسی نے لیچ کھلا چھوڑ دیا۔


بھارتی خبر رساں ادارے میں شائع کردہ رپورٹ نے ہندوستانی بحریہ کی حریف افواج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور تیاری اور ٹیکس دہندگان کے پیسے پر اس کے بوجھ پر  کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

مصنف کے بارے میں