موجودہ دور میں ہندی فلموں کو مزید بہتر اور معیاری بنانے کی ضرورت ہے

موجودہ دور میں اب ہندی فلموں کو مزید بہتر اور معیاری بنانے کی ضرورت ہے

موجودہ دور میں ہندی فلموں کو مزید بہتر اور معیاری بنانے کی ضرورت ہے

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارعرفان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ کی اسکریننگ کے دوران کہا کہ آج کا سنیما بہت بدل چکا ہے۔عرفان خان نے ریکارڈ توڑ نے والی فلم’’ باہوبالی ‘‘کے حوالے سے  کہا کہ فلم کی بہترین انداز میں نبھائی گئی کہانی نے بھارت بھر میں بہترین کمائی کی۔ اداکارنے اپنی نئی فلم سے متعلق  کہنا تھا کہ فلم میں  بھارت میں بہترین بولے  جانے والی انگریزی دکھائی گئی ہے۔ہر زان کی اپنی خصیت ہے اور اپنی جگہ ہے لیکن ایک ہی چیز کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیے۔

اس سے قبل بھی اداکارنے کہا تھا کہ بالی ووڈ فلمیں ناظرین کو ذہنی تفریح مہیا نہیں کرپا رہی ہیں اور آج کے دور میں کہانی کہنے کا طریقہ بدل رہا ہے جب کہ نوجوان ناظرین ہالی ووڈ فلمیں زیادہ پسند کررہے ہیں۔لالی ووڈبالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان نے صبا قمر کے ساتھ اپنی پہلی فلم 'ہندی میڈیم' کا ٹریلر فیس بک پر شیئر کیا تھا۔اس فلم کی کہانی دو ایسے والدین پر مبنی ہے جو اپنی بیٹی کو ایسی تعلیم دلانا چاہتے ہیں۔

جس کی وہ حیثیت نہیں رکھتے، اس کے  ٹریلر میں صبا قمر اور عرفان خان کی مزاحیہ اداکاری کو بھی پیش کیا گیا جو اپنی بیٹی کو ایک اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔فلم چاندی چوک میں رہائش پذیر ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے، جو دہلی منتقل ہونا چاہتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں