Get Alerts

 سعودی عرب پر حملے، پاکستان کا اظہارِ تشویش، کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کی حمایت

 سعودی عرب پر حملے، پاکستان کا اظہارِ تشویش، کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کی حمایت

 اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سعودی عرب پر ہونے والا گھناؤنا حملہ انتہائی قابلِ تشویش اور قابلِ مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے دل کے انتہائی قریب ہے۔ پاکستان مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کا انتہائی سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے۔

 سجاد حیدر خان کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے حل کے لیے سفارتی کوششوں اور مذاکرات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

ٹیگز: