عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں: پی ٹی آئی نے امریکا، برطانیہ ، یورپی یونین ،آسٹریلیا اور کینیڈا سے مدد طلب کرلی

عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں: پی ٹی آئی نے امریکا، برطانیہ ، یورپی یونین ،آسٹریلیا اور کینیڈا سے مدد طلب کرلی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ہی پالیسی نعرے "ایبسلوٹلی ناٹ" کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکا، آسٹریلیا اور طاقتور مغربی سفیروں سے مداخلت کرکے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو اٹک جیل سے نکالنے کے لیے مدد طلب کرلی ہے۔ 

انگریزی اخبار "دی نیشن" میں شائع متین حیدر کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ساتھ ناشتے میں ایک اور ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر جین میریٹ، پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلن، پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا، پاکستان میں ناروے کے سفیر پیر البرٹ آئساس اور انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سینیٹر علی ظفر بھی شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سفارتی برادری کو عمران خان کو اٹک جیل میں درپیش مشکلات کے بارے میں بریف کیا گیا۔ پی ٹی آئی ٹیم نے امریکی سفیر سے سائفر ایشو اور عمران خان کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر بھی بات کی۔ پی ٹی آئی ٹیم نے سفیروں پر زور دیا کہ وہ عمران خان کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مصنف کے بارے میں