پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ،عمران خا ن آج اراکین سے مشاور ت کریں گے

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ،عمران خا ن آج اراکین سے مشاور ت کریں گے

لاہور : پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی )  کے چیئر مین عمران خان نے  23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی   کی اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کیا ہے ۔

و پنجاب اور کے پی  اسمبلیوں سے استعفوں کے بعد قومی اسمبلی سے کب استعفے دیے جائیں ؟ کپتان اپنے کھلاڑیوں سے استعفوں کے حوالے آج  مشاورت کریں گے ،مشاورت  سے اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ کب اسپیکر کے سامنے پیش ہوکر استعفے  دیئے جائیں ۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان  تحریک انصاف یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ پارٹی  سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہوکر اپنے استعفے دیں گے۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف  ملک بھر میں جاری احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں  تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کرئے گی۔ اس حوالے سے کپتان نے کھلاڑیوں کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے ۔ارکان بھی  کپتان کے قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کر چکے ہیں۔

ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ  قومی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی کی امانت ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں