سائنسدانوں نے مردوں میں کینسر کی بڑی وجہ بتا دی!

سائنسدانوں نے مردوں میں کینسر کی بڑی وجہ بتا دی!

نئی دہلی: سائنسدانوں کی ایک تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ زائد کام کا دباو مردوں میں کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

”پریونیٹو میڈیسن “نامی جرنل میں شائع ہونیوالی تحقیق میں واضح کیا گیا کہ کام کا زیادہ دباو مردوں میں کینسر کی مختلف اقسام جیسے پھیپڑوں ، پیٹ ، معدے وغیر کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ تحقیق کینیڈا کی ”دی مونٹریل“ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی جس میں انہوں نے مردوں کی روزمرہ زندگی میں کینسر اور دباو کے مابین تعلق کو تلاش کیا۔ اس تحقیق میں مختلف اقسام کی ملازمتوں سے وابستہ افراد جیسے فائر فایٹرز، صنعتی انجینئر، فورمین، مکینکس، ایروسپیس انجینئرز ، گاڑی اور ریلوے کا سامان مرمت کرنیوالے افراد کو شامل کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں