مدرسے کا کوئی بچہ احتجاج میں شامل نہیں ہونا چاہیے، شیخ رشید کی مولانا کو وارننگ

مدرسے کا کوئی بچہ احتجاج میں شامل نہیں ہونا چاہیے، شیخ رشید کی مولانا کو وارننگ
کیپشن: مدرسے کا کوئی بچہ احتجاج میں شامل نہیں ہونا چاہیے، شیخ رشید کی مولانا کو وارننگ
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دیں گے اور کوئی رکاوٹ، کنٹینر نظر نہیں آئے گا اور اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو پھر قانون اپنا راستہ خود ہی بنائے گا اور امید ظاہر کرتے ہیں پی ڈی ایم ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی تاہم حکومت کی جانب سے حفاظتی انتظامات ضرور کئے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دے رہے ہیں اور اس کی مںظوری وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔

شیخ رشید نے کہا الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جبکہ پی ڈی ایم کو یہ بھی یاد رہے کہ ریڈ زون میں سپریم کورٹ اور وزیراعظم ہاوس بھی ہے اگر کوئی الٹا سیدھا کرنے کی کوشش کریں گے تو پھر ان کو بہت ہی زیادہ یہ چیز مہنگی پڑے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مدرسے کا کوئی بچہ احتجاج میں شامل نہیں ہونا چاہیے اور مولانا صاحب نے پھر پھنس جانا ہے تو پھر ان کو حلوہ شیخ رشید ہی کھلائے گا۔ 

اس سے قبل پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا اپوزیشن کا اتحاد کل الیکشن کمیشن کے باہر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرے گی کیونکہ فارن فنڈنگ کیس کا مرکزی کردار عمران احمد نیازی ہے اور عمران خان نے مدر آف این آر او لیکر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا کیونکہ چندے کی رقم کو ذاتی کاروبار میں استعمال کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چھ سال سے زیر التوا کیس کا فیصلہ جلد سنائے اور الیکشن کمیشن سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کا فیصلہ جلد سے جلد سنائے کیونکہ ماضی میں الیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف فیصلے کو 6 ماہ کے اندر سُنایا گیا لیکن سلیکٹڈ کے خلاف فیصلے کو چھ سال سے زیر التوا رکھا گیا ہے