سپر سونک میزائلوں نے دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیا

سپر سونک میزائلوں نے دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیا

بیجنگ: دنیا کی بڑے طاقت ور ممالک دجدید ہتھیاروں پر کام کر رہے ہیں، ایٹمی ہتھیاروں کے بعد دنیا کے امن کو آواز سے چار گنا رفتار سے چلنے والے مزائلوں سے خطرہ لاحق ہے۔امریکا روس اور چین کو مل کر ایسے میزائلوں کے پھیلاو کو روکنا ہو گا۔

امریکی تھنک ٹینک رینڈ کارپوریشن نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 5 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے میزائل دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں کیونکہ ان میزائلوں کے خلاف تمام دفاعی نظام ناکارہ ثابت ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے میزائلوں سے نمٹنے کے لیے وقت بھی بہت کم ہوتا ہے اس لیے ان کے پھیلاو? کی صورت میں ممالک کو تیاری کی ایسی حالت میں رہنا پڑے گا جو کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔

رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ امریکا، روس اور چین ہائپر سونک کروز میزائل کا مکمل نظام یا ٹیکنالوجی دیگر ملکوں کو فروخت نہ کریں۔ عالمی برادری ان میزائلوں پرکنٹرول کے لیے فوری اقدامات کرے کیونکہ ان میزائلوں سے دنیا بھر کو خطرہ لاحق رہے گا جو کہ کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔